Wed, September 16, 2026

چین کی صنعتی ترقی سے فائدہ اٹھانے کا عزم: صدر زرداری کا چانگشا میں سانی گروپ کا دورہ، انجینئرنگ کے شعبے میں تعاون پر غور

چانگشا : صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے 5 روزہ سرکاری دورہ چین کے دوران صوبہ حنان کے شہر چانگشا میں معروف ادارے سانی ہیوی انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعمیراتی مشینری اور صنعتی انجینئرنگ میں اشتراک کو فروغ دینا ہے۔
سانی گروپ کے چیئرمین نے صدر مملکت کو ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور اہم بریفنگ دی ۔سمارٹ مینوفیکچرنگ: صدر کو بتایا گیا کہ کس طرح کمپنی جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیراتی مشینری کے عالمی معیار کو بہتر بنا رہی ہے۔ بریفنگ میں پاکستان کے تعمیراتی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔
چانگشا کی نائب میئر چیان لیکسیا نے بھی اس اہم دورے میں صدر زرداری کی میزبانی کی اور انہیں شہر کے صنعتی و معاشی پس منظر سے آگاہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے سانی گروپ کی جانب سے تحقیق و ترقی (R&D) کے شعبے میں جاری سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے ایسی ہی جدید مشینری اور انجینئرنگ کی مہارت کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: