Wed, September 16, 2026

"راون مودی" نے بھارت کی شناخت داغدار کر دی: پاکستانی اقلیتی وزراء کا بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستانی اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ رمیش سنگھ اروڑا اور کھئیل داس کوہستانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت اب ایک سیکولر ریاست نہیں بلکہ اقلیتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔
انہوں نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی۔ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری بھارت میں بسنے والے مسیحیوں، مسلمانوں اور سکھوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ٹیگز: