Wed, September 16, 2026

فلپائن کی تصدیق: بونڈائی بیچ حملہ آور بھارتی شہری تھے

فلپائن کی تصدیق: بونڈائی بیچ حملہ آور بھارتی شہری تھے

منیلا: فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ کے حملہ آور ساجد اکرم (50) اور نوید اکرم (24) نومبر میں بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ فلپائن پہنچے تھے۔

امیگریشن کے مطابق باپ اور بیٹے یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن آئے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔ فلپائن پولیس اور آسٹریلوی حکام ان کے دورے کے مقصد اور وہاں حاصل کی گئی فوجی تربیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر بھارت اور اسرائیل نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا تھا، جبکہ ایک پاکستانی شہری شیخ نوید بھی غلط طور پر شامل کیا گیا تھا، جسے اس نے خود مسترد کیا۔ نوید اکرم کے والد بھارتی اور والدہ اطالوی ہیں۔

ٹیگز: