Wed, September 16, 2026

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول سمیت تینوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول سمیت تینوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

لاہور: سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ بڑی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان تینوں انفلوئنسرز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے شبہے میں تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔

حکام کے مطابق، ادارے نے ملزمان کو مؤقف پیش کرنے کے لیے تین بار طلب کیا، لیکن تینوں نے نہ صرف پیش ہونے سے گریز کیا بلکہ تفتیشی عمل سے بھی تعاون نہیں کیا۔

اطلاعات کے مطابق، ان یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی آن لائن سرمایہ کاری ایپس کی تشہیر میں شامل رہے، اور سادہ لوح عوام کو جھوٹے منافع کے خواب دکھا کر ان ایپس میں پیسہ لگانے پر راغب کرتے رہے۔

سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، اور جلد ہی مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: