Wed, September 16, 2026

بچوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ,پاکستان میں چائلڈ رائٹس ایکشن ہب کا آغاز

 بچوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ,پاکستان میں چائلڈ رائٹس ایکشن ہب کا آغاز

کراچی: ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبوں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کی مالی معاونت سے ’’چائلڈ رائٹس ایکشن ہب‘‘ کا آغاز کر دیا گیا۔ اس اقدام کو سپارک اور سنٹر فار چائلڈ رائٹس اینڈ بزنس نے متعارف کرایا ہے، جب کہ دوسرا ہب ملتان میں قائم کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب میں سندھ حکومت کے نمائندوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بچوں کو لاحق خطرات کم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ماہرین کے مطابق مشترکہ تعاون سے غیر رسمی شعبے میں شفافیت بڑھے گی اور عالمی معیار کے مطابق پائیدار سپلائی چین تشکیل پائے گی۔

ٹیگز: