Wed, September 16, 2026

سندھ میں بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کریں گے،بلاول بھٹو

سندھ میں بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی :  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل فوجی نہیں، سیاسی طریقے سے نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات قابلِ توجہ ہیں، لیکن ان کا حل صرف سیاسی اتفاق کے ذریعے ہی ممکن ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

دہشت گردی کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بھارت دہشت گردوں کی مالی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھا رہا ہے، اور ماضی کی طرح ہم دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہوں گے۔

بلاول نے پنجاب اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ افراد کی مدد کی درخواست کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے انتخابات میں بی آئی ایس پی کو اونرشپ دی تھی، مگر اب وہ اس پروگرام کا دفاع نہیں کر رہے۔

بلاول بھٹو نے زرعی شعبے کے بحران پر بھی بات کی، جو سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ زرعی ایمرجنسی نافذ کرے اور کسانوں کو ٹیکس ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے امدادی قیمت کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات کرنے کی تجویز بھی دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے عالمی سطح پر مدد حاصل کرنی چاہیے اور اس نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی آفات میں وفاقی حکومت کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔

بلاول نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک نے اس معاہدے کو سراہا ہے۔بلاول بھٹو نے اپنے کزن ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں متحرک ہونے پر کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کے خلاف کبھی کوئی منفی بیان نہیں دیا۔

ٹیگز: