نیویارک :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، خطے میں رابطے، عالمی اداروں میں مل کر کام کرنے اور امن کے فروغ پر بات چیت کی۔
ملاقات میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور فوری جنگ بندی کے ساتھ وہاں انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔