Wed, September 16, 2026

آصف زرداری کا بحرین دورہ، شاہ حمادسے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق 

آصف زرداری کا بحرین دورہ، شاہ حمادسے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق 

منامہ: صدر آصف زرداری نے بحرین کا دورہ کیا اور قصر القضیبہ میں شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ صدر کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان،بحرین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ بحرین نے صدر زرداری کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ من الدرجة الاولى سے نوازا۔

صدر زرداری نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، سلامتی، اور عالمی امور میں تعاون پر بھی بات چیت کی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے کو ضروری قرار دیا۔

صدر نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولتوں پر شکریہ ادا کیا اور کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو دوستی کی علامت قرار دیا۔

ٹیگز: