Wed, September 16, 2026

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی میں دو روزہ قیام پر پہنچ گیا

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی میں دو روزہ قیام پر پہنچ گیا

کراچی : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو دن کے لیے کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ جہاز کے استقبال کے لیے پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارت خانہ کے نمائندے موجود تھے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورانِ قیام، امریکی اور پاکستانی بحریہ کے اہلکار مشترکہ مشقیں بھی کریں گے۔یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹیگز: