Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل: پیپلز پارٹی نے اہم اجلاس کے بعد اقدامات کی تیاریاں شروع کر دیں

آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل: پیپلز پارٹی نے اہم اجلاس کے بعد اقدامات کی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد: زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کیا گیا اور نمبر گیم مکمل ہونے کے بعد ممکنہ نئے وزیراعظم کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

پیپلز پارٹی آج صدر آصف زرداری کو اجلاس کی سفارشات سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کو ممکنہ امیدوار کے طور پر زیر غور رکھا گیا۔

ٹیگز: