آزاد کشمیر : آزاد کشمیر کی سیاست میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے دو اجلاس آج ہونے والے ہیں، جن میں نئی حکومت کے لیے حکمت عملی اور اندرونی تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔
پہلا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی صدارت میں ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس شام 7 بجے ایوانِ صدر میں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں سیاسی اقدامات اور ممکنہ حکومتی تبدیلیوں پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔