کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 162,000 پوائنٹس کی حد کو دوبارہ عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 162,819 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ تیزی ایک دن پہلے کے مقابلے میں بڑی تبدیلی ہے، جب انڈیکس 118 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 161,984 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔