Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واپس، ہنڈرڈ انڈیکس 163,000 پوائنٹس تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واپس، ہنڈرڈ انڈیکس 163,000 پوائنٹس تک پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے 163,000 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا۔ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج مارکیٹ میں تیزی آئی اور انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 163,351 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ہوا، اور کئی اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے کو ملی۔ آٹو موبائل، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کے شعبے، اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے حصص میں مثبت رجحان رہا۔ حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل جیسے بڑے شیئرز نے اچھا پرفارم کیا۔

اس سے قبل، گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں شدید مندی آئی تھی، اور انڈیکس 4654 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: