Wed, September 16, 2026

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ: اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد قطر پہنچ گیا

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ: اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد قطر پہنچ گیا

دوحہ :ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی قطر کے وزیراعظم سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں ایران امریکا ممکنہ ڈیل، خطے میں کشیدگی کے خاتمے، منجمد ایرانی فنڈز کے اجرا اور افزودہ یورینیم کے ذخائر جیسے کلیدی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: