لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں نوجوان بلے باز حسن نواز نے متاثرکن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ اُن کی اننگز میں شاندار شاٹس اور جارحانہ انداز نے کوئٹہ کو مضبوط پوزیشن دلائی۔
اننگز کے آخری لمحات میں فہیم اشرف نے صرف 7 گیندوں پر 28 رنز جڑ دیے، جس سے کوئٹہ کا اسکور 200 سے تجاوز کر گیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کی اور 3 وکٹیں صرف 24 رنز دے کر حاصل کیں، جو قلندرز کے لیے ایک اہم پہلو رہا۔
اب لاہور قلندرز کے سامنے بڑا ہدف ہے اور فائنل کا اختتام ایک سنسنی خیز مقابلے کی صورت میں متوقع ہے۔