Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹا جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹا جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کے 21ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ "گزشتہ تین میچوں میں ہمارے بولرز نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے، توقع ہے کہ آج بھی اچھی کارکردگی سامنے آئے گی۔"

اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا، "اگر ہمیں ٹاس جیتنے کا موقع ملتا تو ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ہمارا خیال ہے کہ 170 سے 180 رنز کا اسکور حریف ٹیم کے لیے چیلنجنگ ثابت ہو سکتا ہے۔"

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فاسٹ بولر محمد عامر کی خدمات آج دستیاب نہیں، کیونکہ وہ بخار میں مبتلا ہیں۔ ٹیم ترجمان کے مطابق، ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد ذیشان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگز: