Wed, September 16, 2026

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

لاہور : پاکستان کے دورے پر آنے والی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ سپورٹ اسٹاف کے ارکان بھی شامل ہیں۔

پہنچنے والے کھلاڑیوں میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین اور دیگر شامل ہیں۔ بنگلا دیشی اسکواڈ کے باقی کھلاڑی اتوار کی رات تک لاہور پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ٹیگز: