Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں بڑی  بیٹھک: امریکہ ایران جنگ روکنے کے لیے پاکستان کا 'ثالثی مشن' تیار

اسلام آباد میں بڑی  بیٹھک: امریکہ ایران جنگ روکنے کے لیے پاکستان کا 'ثالثی مشن' تیار

اسلام آباد : خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قومی سلامتی کے نازک معاملات پر مشاورت کے لیے ملک کی اعلیٰ قیادت ایک مرکز پر متحد ہو گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں وفاق اور صوبوں کی اہم شخصیات شریک ہوئیں،  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شرکت کی، جہاں علاقائی سیکیورٹی اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے تاکہ جنگ کی صورت میں معاشی اور دفاعی اثرات کا قبل از وقت سدِباب کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔     پاکستان اپنی روایتی متوازن پالیسی کے تحت دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف آج شام صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں اس سفارتی مشن کے خدوخال کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں کسی بھی قسم کا تصادم پاکستان کی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اور عسکری قیادت اس نکتے پر متحد ہیں کہ پاکستان کو عالمی امن کے لیے ایک "پل" کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں ممکنہ تعطل سے بچنے کے لیے بھی ہنگامی حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: