راولپنڈی : اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔ یہ فیصلہ عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے کیا گیا۔
عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں اور ابھی سپریم کورٹ سے آ رہے ہیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے درخواست کی کہ جیل حکام کو ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی تھی، مگر انہیں وصول نہیں کیا گیا۔ عدالت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آج ہی تحریری آرڈر جاری کرے گی۔