Wed, September 16, 2026

کینیڈا کے انتخابات میں بیرونی مداخلت کا خطرہ، بھارت پر خاص تشویش

کینیڈا کے انتخابات میں بیرونی مداخلت کا خطرہ، بھارت پر خاص تشویش

اوٹاوا:کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس) نے بھارت کے حوالے سے ایک وارننگ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے آئندہ عام انتخابات میں مداخلت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سی ایس آئی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کئی ریاست مخالف عناصر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

لائیڈ نے خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ بھارت کے پاس کینیڈا کی کمیونٹی میں مداخلت کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

ان کے مطابق، اس خطرے کا سامنا صرف بھارت ہی نہیں بلکہ روس اور پاکستان جیسے دیگر ممالک سے بھی ہو سکتا ہے۔ کینیڈا میں 28 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

ٹیگز: