Wed, September 16, 2026

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا ہے اور صدر پاکستان کو نوٹس کی کاپی بھی ارسال کر دی ہے۔

شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ بعض مخصوص حالات کی وجہ سے وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں درست طور پر نہیں نبھا پا رہے تھے، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ ان کی تین سالہ مدت کی تقرری وفاقی کابینہ نے 2024 میں منظور کی تھی۔

ٹیگز: