Wed, September 16, 2026

 حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسل کی بابرکت تقریب 

 حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسل کی بابرکت تقریب 

لاہور: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر غسل کی بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، معاون خصوصی علی ڈار اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ علماء مشائخ، مذہبی شخصیات اور ملک بھر سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے بھی حاضری دی۔

غسلِ مزار کی تقریب کے دوران مزارِ اقدس کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ ملکی سلامتی، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر داتا دربار کے اطراف سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ زائرین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کیے گئے۔

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر غسل کی تقریب ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

ٹیگز: