Wed, September 16, 2026

قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ چین، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ چین، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عاصم ملک نے چین کے دورے کے دوران چینی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس کے موقع پر ہوا، جس میں مشیر قومی سلامتی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے عالمی اور علاقائی حالات پر بات کرتے ہوئے امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مؤقف کو واضح طور پر پیش کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں پرامن ہمسائیگی چاہتا ہے اور ہمیشہ بات چیت اور تعاون کے ذریعے مسائل حل کرنے کا حامی رہا ہے۔

ٹیگز: