Wed, September 16, 2026

اسرائیلی حملے غیر قانونی، ردعمل میں خاموشی افسوسناک قرار ، ایران کا سلامتی کونسل میں دو ٹوک موقف

اسرائیلی حملے غیر قانونی، ردعمل میں خاموشی افسوسناک قرار ، ایران کا سلامتی کونسل میں دو ٹوک موقف

نیو یارک: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر کیے گئے حملے بلاجواز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، اور تہران عالمی جوہری ادارے (IAEA) کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے غیر قانونی جارحیت کا سامنا کیا، لیکن سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے۔"

ایرانی مندوب نے اسرائیل کی اجلاس میں شرکت کو بھی غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایک جارح ریاست کو اس فورم میں جگہ دینا انصاف کے اصولوں کے برخلاف ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ IAEA کو ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے، کیونکہ ایران نہ صرف تعاون کر رہا ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری بھی کر رہا ہے۔

ٹیگز: