Wed, September 16, 2026

ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس آج ہوگا

ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے دفتر اسلام آباد میں ہوگا۔ اس اجلاس کی سربراہی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

کمیٹی کے ارکان اپنے اپنے صوبوں اور اضلاع میں بھی اجلاس کریں گے تاکہ چاند کی رؤیت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔

سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، تاہم آخری فیصلہ کمیٹی کی جانب سے دیا جائے گا۔

ٹیگز: