Wed, September 16, 2026

 ورلڈ کپ مشن؛ چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو مکمل تعاون کا یقین، ٹیم کا محسن نقوی کے موقف پر بھرپور اعتماد

 ورلڈ کپ مشن؛ چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو مکمل تعاون کا یقین، ٹیم کا محسن نقوی کے موقف پر بھرپور اعتماد

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے اتحاد کو مضبوط بنانا اور بورڈ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کرنا تھا۔

 ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بورڈ کے اصولی موقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ اور ٹیم کی بہترین تیاری بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔

 قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے فیصلوں اور موقف کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بورڈ کی واضح پالیسی سے ان کے مورال میں اضافہ ہوا ہے اور وہ میدان میں بہترین نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

 محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی ٹیم کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

ٹیگز: