Wed, September 16, 2026

"پاک بھارت ٹاکرا: محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے کی تعریف"

کولمبو : پاک بھارت ٹاکرے کی گھڑی قریب آتے ہی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بڑے مقابلے کے لیے تیار کرنا اور ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے تربیتی سیشن اور ان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی تیاری مکمل ہے، اب بس میدان میں رنگ جمانا ہے۔
 انہوں نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں اور سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔ محسن نقوی نے کپتان اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جیت کا عزم برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
چیئرمین پی سی بی کی ملاقات کے بعد ٹیم کیمپ میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر ٹیم مینیجمنٹ سے بھی تبادلہ خیال کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیگز: