کراچی: گل پلازہ سانحے کے بعد ریسکیو اور تلاش و تخلیہ کا کام نویں روز میں داخل ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے مزید دو افراد کی باقیات نکالیں، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 73 ہو گئی۔جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔
چار افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوئی اور انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں فاروق ستار اور منعم ظفر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔