Wed, September 16, 2026

کراچی: گل پلازہ ریسکیو آپریشن نویں روز، شناخت کے عمل میں پیش رفت

کراچی: گل پلازہ ریسکیو آپریشن نویں روز، شناخت کے عمل میں پیش رفت

کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے بعد ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری ہے۔ تیسرے فلور سے ملنے والی انسانی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال پہنچ چکی ہیں۔ 22 افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں 6 براہِ راست قابل شناخت، 15 ڈی این اے ٹیسٹ سے اور ایک کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی۔

ٹیگز: