میکسیکو: میکسیکو میں ایل مینچو کارٹل کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تشدد کی لہر پھیل گئی ہے۔ 20 سے زائد ریاستوں میں ہنگامے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 25 نیشنل گارڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔
پورٹو ویارتا کی جیل سے 23 قیدی فرار ہوگئے، اور کئی ایئر لائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں جبکہ کروز لائنز کا شیڈول بھی منسوخ کر دیا گیا۔ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
امریکا اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو میکسیکو میں احتیاط کی ہدایت دیتے ہوئے وہاں محفوظ رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔