Wed, September 16, 2026

پاکستان میں بھی آذربائیجان کی طرز پر خدمت سینٹرز قائم ہوں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

پاکستان میں بھی آذربائیجان کی طرز پر خدمت سینٹرز قائم ہوں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

باکو:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں آذربائیجان کے جدید  آسان خدمت مرکز' کی طرز پر سماجی بہبود کے سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے باکو میں 'آسان خدمت مرکز' کا دورہ کیا، جس میں نائب وزیرِ اعظم اسحٰق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ اعظم نے مرکز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید سماجی بہبود کا ادارہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی سوچ کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس مرکز کو بہترین سروسز فراہم کرنے والا ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرز کے مرکز قائم کیے جائیں گے تاکہ پاکستانی عوام کو بہتر سہولتیں مل سکیں۔

ٹیگز: