واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں سیاسی حریفوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے دعووں کا اعادہ کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا، "سب کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، چاہے وہ وہ بائیں بازو کے انتہا پسند بھی ہوں جو امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اب امریکا میں نہ کھلی سرحدیں ہیں، نہ خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شمولیت اور نہ ہی کمزور قوانین، سب کچھ درست ہے۔"
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں اسٹاک مارکیٹ تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے اور جرائم کی شرح بھی کئی دہائیوں میں سب سے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیرریفز نے ملک کو کھربوں ڈالر کا فائدہ پہنچایا ہے اور قومی سلامتی کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں امریکا کو پہلے سے کہیں زیادہ عزت مل رہی ہے۔
ٹرمپ کا یہ پیغام جہاں ایک طرف کرسمس کی خوشیوں کو سراہنے والا تھا، وہیں اپنی حکومت کی کامیابیوں اور مخالفین پر تنقید کرنے کا بھی ایک موقع تھا۔