Wed, September 16, 2026

اداکارہ صبا قمر کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اداکارہ صبا قمر کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی : پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل کی تکلیف کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت بہت نازک تھی اور فوری علاج نہ کیا جاتا تو صورتحال سنگین ہو سکتی تھی۔ ایمرجنسی میں انجوگرافی سمیت دیگر طبی کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہوئی۔

صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار تھیں، یہی ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ بنی۔

اب وہ گھر واپس آ گئی ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ مداح اور شوبز شخصیات ان کے لیے دعا گو ہیں اور جلد صحتیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔

ٹیگز: