Wed, September 16, 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی قائداعظم کے یومِ ولادت اور کرسمس پر قوم کو مبارکباد

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی قائداعظم کے یومِ ولادت اور کرسمس پر قوم کو مبارکباد

لاہور : وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی قیادت اور سیاسی بصیرت کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں اور ہمیں ان اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے میاں محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ انہیں صحت مند اور طویل عمر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی راہیں اختیار کرے گا۔"

وزیر اطلاعات نے دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ "اقلیتیں وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے سر کا تاج ہیں اور حکومت انہیں مکمل تحفظ اور یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری سے محبت کے طور پر لبرٹی چوک پر 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب کیا ہے اور صوبے بھر میں کرسمس کی سجاوٹ اور چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔

آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قائداعظم کے احسانات کی بدولت ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم ہیں، اور ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔

ٹیگز: