Wed, September 16, 2026

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کرسمس فیملی ڈے

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کرسمس فیملی ڈے

میلبرن: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے کرسمس کے دن اپنی فیملیز کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ یہ موقع آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران تھا، جس میں کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرکٹ گراؤنڈ پر آئے اور ایک دوسرے سے بات چیت کی، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلا، جو کرسمس کے دن کا مزہ دوبالا کر رہا تھا۔

اس دن کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے نیٹ پر پریکٹس کی، جس میں اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ ایک ساتھ بیٹنگ پریکٹس کرتے نظر آئے۔

یہ روایتی آپشنل ٹریننگ سیشن تھا، جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے کرایا جاتا ہے۔ اس دوران کھلاڑی کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں اور فیملیز کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

ٹیگز: