Wed, September 16, 2026

پاکستان سپر لیگ کا لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ کا لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا

لندن : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن سے پہلے لندن میں ایک خصوصی روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی، اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اس میں شرکت کریں گے۔

شو میں پاکستان کے کئی معروف کرکٹرز جیسے وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بھی شریک ہوں گے، جبکہ مشہور گلوکار علی ظفر بھی اپنی پرفارمنس دیں گے۔

اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ محسن نقوی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد سے ملاقات کریں گے، تاکہ لیگ کے لیے مزید سرمایہ کاری اور سپورٹ حاصل کی جا سکے۔

ٹیگز: