پام بیچ، فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کے دن پام بیچ، فلوریڈا میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔
صدر ٹرمپ نے فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "آپ کی قربانیاں بے مثال ہیں اور اپنے پیاروں سے دور ہو کر اپنی ڈیوٹی نبھانا کبھی آسان نہیں ہوتا۔" انہوں نے مزید کہا، "بطور کمانڈر ان چیف، میں آپ سب کی شاندار حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے ہر موقع پر میری حمایت کی اور وہ سب کچھ کیا جو میں نے چاہا۔"
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت خاص طور پر ان فوجیوں کے لیے اہم ہے جو کرسمس کی تعطیلات اپنے خاندان سے دور گزار رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں امریکی عوام کی حفاظت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔صدر نے اس موقع پر فوجیوں کو کرسمس کی خوشیوں کی خواہش بھی ظاہر کی اور ان کے عزم کو سراہا۔