Wed, September 16, 2026

تمام سمز صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی ، پی ٹی اے

تمام سمز صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی ، پی ٹی اے

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت اب تمام موبائل سمز صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔ پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال کیا جائے گا، تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی اور اس سم کے غلط استعمال کی تمام ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔

پی ٹی اے نے مزید وضاحت کی کہ اب صارفین اپنے موبائل کنکشنز اور سمز کے استعمال کے مکمل طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی اے نے کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی کی اہمیت بھی اجاگر کی ہے، اور اگر ان ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: