Wed, September 16, 2026

گوگل: جیمنائی کے فیچرز اب ہر اینڈرائیڈ صارف کے لیے مفت

گوگل: جیمنائی کے فیچرز اب ہر اینڈرائیڈ صارف کے لیے مفت

کیلیفورنیا :گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل "جیمنائی" کے دو اہم فیچرز، لائیو ویڈیو اور اسکرین شیئرنگ، اب تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت متعارف کرادیے ہیں۔ یہ فیچرز پہلے صرف گوگل ون اے آئی پریمیئم پلان کے صارفین کے لیے دستیاب تھے، جنہیں ماہانہ 20 ڈالرز (تقریباً 5 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرنے پڑتے تھے۔

یہ فیچرز چند ہفتے پہلے متعارف کرائے گئے تھے، مگر ان تک رسائی صرف پریمیئم صارفین تک محدود تھی۔ اب گوگل نے صارفین سے ملنے والے بہترین فیڈبیک کے بعد انہیں وسیع پیمانے پر دستیاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان فیچرز کے ذریعے صارفین اپنی اسکرین پر موجود کسی بھی چیز یا منظر کے بارے میں جیمنائی سے سوال کرسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ کسی لباس کی تصویر لیتے ہیں تو آپ اس کے میٹریل یا خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ انٹرنیٹ پر موجود کسی بھی لفظ یا کہانی کے بارے میں بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں، چاہے آپ نے ان کے بارے میں پہلے کبھی نہ سنا ہو۔


 گوگل کے مطابق یہ فیچرز آنے والے ہفتوں میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، اور یہ ان فونز پر کام کریں گے جو جیمنائی ایپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ فیچرز ان فونز پر دستیاب ہوں گے جن میں کم از کم 2 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ 10 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم ہو۔

 گوگل کے ترجمان کے مطابق یہ فیچرز صرف انہی اینڈرائیڈ فونز پر کام کریں گے جن میں 2 جی بی یا اس سے زیادہ ریم اور اینڈرائیڈ 10 یا اس سے جدید ورژن موجود ہو۔

 
 
 

ٹیگز: