Wed, September 16, 2026

ٹیمبا باووما کو "بونا" کہنے پر بھارتی کرکٹرز کو معافی مانگنا پڑ گئی

ٹیمبا باووما کو

ممبئی : جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو "بونا" کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹرز جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی مانگ لی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے باووما کے بارے میں غیر مناسب زبان استعمال کی گئی، جس پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث ہوئی۔

ٹیمبا باووما نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ شروع میں انہیں یہ نہیں پتا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے کیا کہا تھا، لیکن بعد میں دو سینئر بھارتی کھلاڑی ان کے پاس آئے اور معذرت کی۔ باووما نے یہ بھی کہا کہ معافی کے وقت انہیں معاملے کی مکمل تفصیل نہیں معلوم تھی، جس پر انہوں نے بعد میں اپنی ٹیم کے میڈیا مینیجر سے اس کی تصدیق کی۔

اس معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم، بمرا اور پنت کی معذرت کے بعد یہ معاملہ حل ہوگیا۔

ٹیگز: