Wed, September 16, 2026

وزیر تعلیم کی ہدایت پر سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم

وزیر تعلیم کی ہدایت پر سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم

لاہور:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے مختلف اضلاع کے سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عمارات، کلاس رومز، صفائی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سامنے آنے والی کمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ فوری اقدامات کر کے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ طلبہ کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: