Wed, September 16, 2026

بھارت کا مئی کے بعد دوسرا باقاعدہ رابطہ ، دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دی

بھارت کا مئی کے بعد دوسرا باقاعدہ رابطہ ، دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دی

اسلام آباد : بھارت نے مئی میں جنگ کے بعد پاکستان سے دوسرا باقاعدہ رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام کو بتایا ہے کہ ہری کے پتن سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، جس سے پاکستان کے بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے پہلی بار جموں کے مقام پر دریائے توی میں سیلاب کی اطلاع دی تھی، جو سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو دی گئی تھی۔ اس اطلاع پر پاکستان نے الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

دریائے ستلج میں سیلاب کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان کے کئی شہر اور دیہات متاثر ہو چکے ہیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ مویشیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کو پانی کے بہاؤ سے متعلق باقاعدہ اطلاع دینا ضروری ہے۔

یہ یاد رہے کہ بھارت نے مئی میں سندھ طاس معاہدے پر عمل معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر اب یہ دوسرا رابطہ ہے جو پانی چھوڑنے کی اطلاع کے لیے کیا گیا ہے۔

پاکستانی حکومت نے اس صورتحال پر کڑی نگرانی شروع کر دی ہے اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ٹیگز: