Wed, September 16, 2026

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے خاص طور پر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سکندر مومنی نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی بھائی اور ہمسایہ ملک ہے، اور اس مشکل وقت میں ہم ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ کی ہمدردی اور امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے دکھ اور خوشیاں مشترک ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان میں اس قدر شدید تباہی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلی بار ایسی سنگین موسمی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں اور متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ریلیف ان کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: