Wed, September 16, 2026

2 مئی کو ہونے والی سی سی آئی اجلاس میں نہری منصوبوں پر فیصلہ متوقع

2 مئی کو ہونے والی سی سی آئی اجلاس میں نہری منصوبوں پر فیصلہ متوقع

اسلام آباد:پاکستان کی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے، جس میں نہروں کے منصوبے اور پانی کے مسائل پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔

 اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز شرکت کریں گے۔

اس اجلاس میں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم اور نہری منصوبوں کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس موقع پر نہروں کی تعمیر اور ان سے متعلق چیلنجز پر غور کیا جائے گا

ٹیگز: