Wed, September 16, 2026

سرکاری ملازمین کی عید ہو گئی: 22 مئی کو تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری، عید 27 مئی کو ہونے کا امکان

سرکاری ملازمین کی عید ہو گئی: 22 مئی کو تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری، عید 27 مئی کو ہونے کا امکان

اسلام آباد :وزارتِ خزانہ نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے تنخواہوں کی 22 مئی کو ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپارکو کے مطابق 17 مئی کو چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہوگی، جس کے باعث مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ حکومت کے اس بروقت فیصلے سے لاکھوں ملازمین عید کی تیاریاں سکون سے کر سکیں گے۔

ٹیگز: