Wed, September 16, 2026

نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو دعوت پر انتہا پسندوں کی شدید مخالفت، بھارتی اتھلیٹ کا موقف

نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو دعوت پر انتہا پسندوں کی شدید مخالفت، بھارتی اتھلیٹ کا موقف

ممبئی :بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینے پر انتہا پسندوں کی  طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نیرج چوپڑا نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کے لیے تھی اور یہ حملے سے قبل دی گئی تھی۔

نیرج نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ یہ ایک سال پرانی بات ہے اور اس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ نیرج کا کہنا تھا کہ "میرا ملک ہمیشہ میری اولین ترجیح ہے اور میں اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں بدنام نہ کیا جائے۔"

اس تنقید کے دوران بھارت میں انتہا پسندانہ اقدامات اور پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ کی معطلی جیسے اقدامات بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، جس سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو چکا ہے۔

ٹیگز: