Wed, September 16, 2026

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، دونوں ممالک کو تحمل کی تلقین

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، دونوں ممالک کو تحمل کی تلقین

نیویارک : اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید نہ بگڑیں۔

ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کا حل پرامن بات چیت میں ہے، اور دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ اسی راستے کو اپنائیں۔

یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگا دیا۔ جواب میں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت کئی سفارتی اقدامات کیے۔ پاکستان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ اگر بھارت نے پاکستانی حصے کا پانی روکا، تو یہ اقدام جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔

ٹیگز: