کابل: طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دریائے کنڑ پر ڈیم بنایا جائے گا۔ وزارت توانائی کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر کے منصوبے کا فوری آغاز کیا جائے۔
افغان وزیر توانائی و آب عبداللطیف منصور نے کہا کہ افغان عوام کو اپنے پانیوں کے انتظام پر مکمل حق حاصل ہے۔ دریائے کنڑ چترال سے نکل کر افغانستان کے صوبہ کنڑ سے گزرتا ہے اور دریائے کابل میں شامل ہو کر دوبارہ پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔
ڈیم کی تعمیر کا یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کا کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں۔