Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، اسموگ میں اضافے کا امکان

 ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، اسموگ میں اضافے کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے، اور دیر، کوہستان اور سوات میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان سمیت مشرقی پنجاب کے دیگر علاقے اسموگ کی زد میں رہیں گے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بھی خشک اور سرد رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے اسموگ کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسموگ کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ خشک موسم اسموگ کے لیے سازگار ہے۔ اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، جس سے سڑکوں پر حادثات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: