برسلز : یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی رہنماؤں نے 2026 اور 2027 میں یوکرین کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اور اس بات کا حتمی فیصلہ دسمبر میں کیا جائے گا۔
انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یورپ یوکرین کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کی بھرپور مالی مدد جاری رکھے گا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کی جانب سے اس مالی معاونت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوکرین کے لیے ایک بڑی حمایت ہے، اور اس یقین دہانی سے ملک کو اپنے بحرانوں سے نمٹنے میں مزید مدد ملے گی۔